پاکستان
Time 19 اپریل ، 2024

ملزمان سے 10 کروڑ رقم برآمد ہوچکی، گیپکو کے 19 افسر فراڈ کیس سے ڈسچارج

ملزمان سے فراڈ کی 10 کروڑ 5 لاکھ کی رقم برآمد ہوچکی ہے، ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر ایف آئی اے کو کوئی اعتراض نہیں: ایف آئی اے کا عدالت میں بیان— فوٹو:فائل
ملزمان سے فراڈ کی 10 کروڑ 5 لاکھ کی رقم برآمد ہوچکی ہے، ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر ایف آئی اے کو کوئی اعتراض نہیں: ایف آئی اے کا عدالت میں بیان— فوٹو:فائل

گوجرانوالا کی عدالت نے گوجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے بجلی بلوں میں کروڑوں کے فراڈ کے مقدمے میں گرفتار 19 افسران کو ڈسچارج کردیا جبکہ ایک افسر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا۔

ایف آئی اے نے گرفتار گیپکو افسران کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے فراڈ کی 10 کروڑ 5 لاکھ کی رقم برآمد ہوچکی ہے، ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر ایف آئی اے کو کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے 19 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا تاہم کمرشل اسسٹنٹ نعیم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

گیپکو کے بجلی بلوں میں فراڈ کا معاملہ دو روز قبل سامنے آیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق گیپکو کے ریونیو اور اکاؤنٹس برانچ کے افسر خزانے میں جعلی انٹریاں کرتے اور بجلی بلوں کی رقم اپنی جیبوں میں ڈالتے رہے۔

مزید خبریں :