پاکستان
31 جنوری ، 2013

خیبر ایجنسی میں فورسز کے آپریشن کے بعد پشاور میں سیکیورٹی الرٹ

پشاور…خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن کے بعد پشاور کے نواحی علاقوں میں سیکیورٹی الرٹ ہے۔پشاور کے تھانہ بڈھ بیر، متنی ، سربند اور حیات آبا دکی حدود میں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ خیبر ایجنسی سے آنے والے راستوں کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔ جبکہ باڑة میں کرفیو کے باعث باڑة روڈ کو باڑة قدیم چیک پوسٹ کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے مختلف علاقو ں میں جاری فورسز کی کاروائیوں کے پیش نظر یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ تاکہ سر پسندوں کے پشاور میں داخلہ کو روکا جا سکے۔

مزید خبریں :