31 جنوری ، 2013
اسلا م آباد…وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے خیر سگالی کے طور پر 27 بھارتی مچھیروں کو آج یا کل چھوڑ دے گا۔تاہم آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سیکرٹری داخلہ پاکستان کو اپنے بھارتی ہم منصب سے بات کر کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہوم سیکرٹری اور آئی جی کراچی کو شہرمیں سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔کراچی میں گزشتہ رات ٹیکس میں نصب بم پھٹ جاتا تو بہت بڑی تباہی ہوتی۔بم پکڑنے والے پولیس اہلکار کے لیے تغمہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔کراچی کے امن وامان تباہ کرنے میں سپہ صحابہ،جیش محمد اور لشکر جھنگوی شامل ہے۔