31 جنوری ، 2013
اسلام آباد… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان کو دھمکیاں موصول ہونے کی بناء پر باکس سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ،تمام صوبائی حکومتوں کوسیاسی جماعتوں کے سربراہاں اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو خصوصی سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آبادمیں چیف الیکشن کمشنر کی سیکورٹی کے حوالے سے منعقد اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو ملنے والی دھمکیوں کاوزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے۔ جس کے بعدڈی آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو چیف الیکشن کمشنر سے مل کر ان کو باکس سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔