پاکستان
31 جنوری ، 2013

ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں کوئی رکاوٹ سامنے نہیں آئی،چیف الیکشن کمشنر

ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں کوئی رکاوٹ سامنے نہیں آئی،چیف الیکشن کمشنر

کراچی…چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا اپنا ایجنڈا اور ترجیحات ہیں، جبکہ تصدیق کے عمل میں ہمارے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔ جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گھر گھر جاکر لوگوں سے رابطہ کیا ۔ اس موقع پر فوج رینجرز اور پولیس افسران و اہلکار بھی الیکشن کمیشن کے عملے کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، ہمارے کام میں اب تک ایسی کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا لوگ سمجھدار ہو گئے ہیں اور جانتے ہیں کہ ووٹرز تصدیق کا عمل ان کے مفاد میں ہے۔ ہمارا ٹاسک ہے کہ ووٹرز رجسٹریشن ہو، تصدیق ہواور ووٹرز ووٹ ڈالنے جائیں۔

مزید خبریں :