31 جنوری ، 2013
جامشورو…سندھ یونیورسٹی جامشوروکے ملازمین کی مطالبات کے حق میں ہڑتال 45ویں روز بھی جاری ہے۔اندرون سندھ کی دیگر جامعات کے ملازمین نے بھی احتجاجاً ہڑتال کررکھی ہے۔سندھ یونیورسٹی جامشورو آج 45ویں روز بھی سنسان پڑی ہے ۔پوائنٹ بسیں نہ چلانے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے آج 60 ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔سندھ یونیورسٹی کے ملازمین کی گرفتاریوں کے خلاف آج دوسرے روز مہران یونیورسٹی جامشورو،لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میں بھی ملازمین کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے جامعات میں تدریسی عمل شدید متاثر ہے۔سندھ یونیورسٹی کے ملازمین گزشتہ 45 روز سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کررہے ہیں۔