دنیا
Time 21 اپریل ، 2024

ویڈیو: اسرائیلی شہری کو فلسطینی پرچم اکھاڑنا مہنگا پڑگیا

اسرائیل کے شہری کو فلسطین دشمنی مہنگی پڑگئی اور سڑک کنارے لگا فلسطینی پرچم گراتے ہی بارودی سرنگ کی زد میں  آگیا۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی شہری فلسطینی جھنڈے کو لات مار کر گراتا ہے تاہم اسی وقت وہاں دھماکہ ہوجاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جھنڈا گرانے والا اسرائیل لیوی نامی شہری دھماکے میں معمولی زخمی ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے پہاڑ اور درختوں سے تصدیق ہوتی ہے کہ ویڈیو مغربی کنارے میں کوخاف ہشاحر نامی بستی کے قریب کی ہے تاہم ادارے کی جانب سے ویڈیو کے فلمائے جانے کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ مہینوں میں گشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں  اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 450 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :