پاکستان
31 جنوری ، 2013

چوہدری نثار کا کارگل ایشو پرجوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

چوہدری نثار کا کارگل ایشو پرجوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کا کہناہے کہ مشکل ہے کہ نگراں حکومت پر اپوزیشن اور حکومت کا اتفاق ہو، معاملہ الیکشن کمیشن کی طرف جائے گا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ نگراں وزیراعظم پر اتفاق ہو بھی گیا تو اپوزیشن کا طاہرالقادری سے اتفاق نہیں ہوگا، آخر میں فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہوگا اسی لیے کمیشن پر دباوٴ ڈالا جارہاہے ۔چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ جنرل مشرف نے فوج کو اعتماد میں لیے بغیر بے شمار فوجیوں کو شہید کرایا، جنرل مشرف کی من مانیوں سے متعلق انکشافات کے بعد جوڈیشل کمیشن کا قیام لازمی ہوگیاہے ۔قائد حزب اختلاف نے کہاکہ نئے صوبوں کے بارے میں ن لیگ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، اس پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق لائیں گے ۔چوہدری نثار نے چار فروری کو پارلیمنٹ کے دھرنے کا اعلان بھی کیا، ان کا کہنا تھاکہ دھرنے میں ن لیگ، جمعیت علما ئے پاکستان، سنی تحریک، جے یو آئی(ف)، فنکشنل لیگ، سندھ ترقی پسند پارٹی، عوامی تحریک، سندھ یونائیٹڈ پارٹی،اور این پی پی شامل ہوں گی۔

مزید خبریں :