Time 22 اپریل ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی قیادت مذاکرات کرے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی بڑی بات نہیں: رانا ثنا اللہ

مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہو جاتی ہے: رہنما مسلم لیگ ن۔ فوٹو فائل
 مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہو جاتی ہے: رہنما مسلم لیگ ن۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کرے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہو جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی بڑی بات نہیں ہے۔

ضمنی الیکشن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ن لیگ نے اپنی کمزوریوں پر قابو پایا جبکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نہیں نکلا، ن لیگ کے کارکن جوش و جذبے سے ووٹ ڈالنے کیلئے آئے۔

ایک سوال کےجواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے، کسی کو منانے کے لیے 10 بار بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

دوسری جانب ترجمان جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ نے رانا ثنا اللہ کے مولانا فضل الرحمان کو منانے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے مفاہمت کی سیاست کی لیکن مفاہمت کی بھی ایک حد ہوتی ہے، بات اب منانے سے بہت دور جا چکی ہے۔

مزید خبریں :