31 جنوری ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے لازمی ووٹنگ سے متعلق ریفرنس قانون سازی کیلئے وزارت قانون کو بھجوا دیاہے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لازمی ووٹنگ سے متعلق قانون سازی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے امیدوار کی واضح اکثریت ہونے اور بیلٹ پیپر میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا الگ خانہ رکھنے کا بھی کہا تھا۔