,
Time 22 اپریل ، 2024
پاکستان

نئے آئی جی اسلام آباد نے نوٹیفکیشن کے 22 روز بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا

علی ناصر رضوی کے آئی جی تعینات ہونے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع تھا/ فائل فوٹو
علی ناصر رضوی کے آئی جی تعینات ہونے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع تھا/ فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے  آئی جی  علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ 

ذرائع کے مطابق  آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نےنوٹیفیکشن جاری ہونےکے 22 دن بعد عہدے کا چارج سنبھالا، ان کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔ 

دوسری جانب ڈی پی او سرگودھا کامران فیصل کو   ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات  کردیا گیا ہے،  پنجاب حکومت نے کامران فیصل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا ہے۔ 

علی ناصر رضوی کے آئی جی تعینات ہونے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع تھا جس میں پنجاب حکومت نے اہم افسران وفاق کو دینے سے معذرت کرلی تھی اور  آئی جی اسلام آباد کیلئے نامزد افسر کو ریلیو کرنے سے انکار کیا تھا۔


مزید خبریں :