Time 22 اپریل ، 2024
جرائم

راولپنڈی سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر کی لاش برآمد

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ خان کو 12 اپریل کو اغوا کیا گیا تھا—فوٹو: فائل
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ خان کو 12 اپریل کو اغوا کیا گیا تھا—فوٹو: فائل

راولپنڈی سے اغوا ہونے والے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمت اللہ خان کی لاش سرائے خربوزہ سے برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ خان کو 12 اپریل کو تھانہ آر اے بازار کے علاقے کمال آباد سے اغوا کیا گیا تھا، رحمت اللہ خان عید کے تیسرے روز دوستوں سے ملنے نکلا مگر واپس گھر نہیں لوٹا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے سرکاری افسر کی رہائی کےلیے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق سرکاری افسر کے اغوا اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان نے اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر کو قتل کرکے لاش سرائے خربوزہ میں دفن کردی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت وحید گل، صادق، محمد بہادر اور عبداللہ کے نام سے ہوئی اور ملزمان کی نشاندہی پر لاش کو تلاش کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کے دوست تھے اورملزم صادق مقتول کا مالک مکان بھی تھا۔

مزید خبریں :