کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں شہری کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، جب شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ شب ہی کراچی کے علاقے سچل ٹاؤن میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا، فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :