31 جنوری ، 2013
کوئٹہ…آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت بھرتی اساتذہ کا مستقل کئے جانے کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ گزشتہ چار روز سے جاری ہے۔حقوق ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام احتجاج میں بیٹھے اساتذہ کا کہنا ہے کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت بلوچستان بھر سے پانچ ہزارا ساتذہ عارضی طور پر بھرتی کئے گئے تھے اور وفاقی اور صوبائی حکومت نے ان کی مستقلی کے وعدے کئے تھے تاہم ڈھائی سال گزرنے کے باوجود عارضی طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ، مستقل نہ کئے جانے کے باعث اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہیں ،احتجا ج میں بیٹھے ان اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ پیکیج کے تحت بھرتی اساتذہ کو جلد مستقل کیا جائے، بصورت دیگر وہ اپنے احتجاج کو مزید وسعت دینگے۔