22 اپریل ، 2024
عارف والا میں ماں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق نواحی گاؤں ایک سو گیارہ سی بی کی رہائشی 20 سالہ بسمہ کوثر نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی۔
بسمہ عدالت میں شوہر کے حق میں بیان دینے کے بعد والدین کے ساتھ چلی گئی۔
پولیس کے مطابق بعد ازاں والدین نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو زہر دے دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر نصیر احمد کی مدعیت میں بسمہ کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔