پاکستان
Time 22 اپریل ، 2024

ویڈیو: وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے فارسی میں گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی سے ملاقات میں ان سے فارسی میں بھی گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے ایرانی صدر  سے مکالمہ کرتے ہوئےکہا 'چشمِ ما روشن دلِ ما شاد'۔ 

وزیرِ اعظم  نے ایرانی صدر کو  علامہ تقی بہار کا فارسی کلام "درود بر پاکستان" بھی پڑھ کر سنایا۔

وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو  پر شرکاء کے چہروں پر  مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ ایرانی صدر اور  وفد کو وزیر اعظم کی فارسی پر خوشگوار  حیرت  ہوئی۔

مزید خبریں :