23 اپریل ، 2024
ملائیشیا میں تربیتی مشق کے دوران نیوی کے دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رائل ملائیشین نیوی کی تربیتی مشق کے موقع پر دو ہیلی کاپٹر فضا میں پرواز کررہے تھے کہ اس دوران ایک ہیلی کاپٹر کے پر نزدیک موجود دوسرے ہیلی کاپٹر کے روٹر میں جاپھنسے جس سے دونوں ہیلی کاپٹر زمین پر آگرے۔
مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق نیوی بیس میں صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔
ملائیشین نیوی کے مطابق حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ادارے نے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ HOM M503-3 ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے اور M502-6 میں تین افراد سوار تھے جو قریب موجود سوئمنگ پول میں جاگرا جب کہ دوسرا ہیلی کاپٹر زمین پر گرا۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔