Time 24 اپریل ، 2024
پاکستان

وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

وزیراعظم معائنہ کمیشن کی 12 اور وفاقی وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160،گریڈ 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے/ فائل فوٹو
وزیراعظم معائنہ کمیشن کی 12 اور وفاقی وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160،گریڈ 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سرکاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

 ان بھرتیوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی جاری کردیے ہیں، سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز ( سندھ رجمنٹ ) میں گریڈ ایک سے 13 تک کی 1406خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے۔ 

وزیراعظم معائنہ کمیشن کی 12 اور وفاقی وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160،گریڈ 15 تک کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔ 

وزارتِ قومی صحت کی 160 خالی آسامیاں وزارتِ قومی صحت کے مختلف کیڈرز میں ہیں، وزارت دفاع کی گریڈ ایک سے 15 تک کی 17 آسا میوں اور فنا نس ڈویژن کے ماتحت اداروں کی 597 آسامیوں کیلئے منظوری دی گئی ہے، ان میں 89 اسسٹنٹ سیونگز آفسر اور 342جونیئر سیونگز افسر شامل ہیں۔ 

وزارت پیٹرولیم میں گریڈ ایک سے 15 تک کی 11 اور وزارت دفاع میں 465 سویلین آسامیوں پر بھرتی کیا جا ئے گی، وفاقی نظامت تعلیمات ( وزارت دفاع) کی 5 اور جیالوجیکل سروے آف پا کستان میں 2 آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے این او سی کے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے جاری کردہ این او سی 6 ماہ تک کیلئے مؤثر ہیں۔

مزید خبریں :