پاکستان
Time 24 اپریل ، 2024

بلوچستان میں ایک اور مغربی سسٹم داخل، آج سے بارشوں کا امکان

نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی اور بارکھان سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے/ فائل فوٹو
نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی اور بارکھان سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان میں ایک اور مغربی سسٹم داخل  ہوگیا جس کے سبب آج شام سے 27 اپریل کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی اور بارکھان سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، چمن کے محمودآباد، اڈا کہول، طورپل اور  زمان آباد سمیت متعدد علاقوں میں متاثرین کو مدد نہ ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا  ہے اور کئی علاقوں کی سڑکیں شدید متاثر  ہیں۔

کوئٹہ چمن سیکشن پر ٹرین سروس بدستور معطل ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے، اس کے علاوہ بجلی کے کھمبے گر جانے سے کئی فیڈرز پر بجلی بھی معطل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :