پاکستان
01 فروری ، 2013

کراچی:اورنگی اور بلدیہ میں سرچ آپریشن،20افرادزیرحراست

کراچی:اورنگی اور بلدیہ میں سرچ آپریشن،20افرادزیرحراست

کراچی …کراچی میں اورنگی ٹاوٴن اور بلدیہ ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں پولیس آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،جبکہ سہراب گوٹھ فلائی اور پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ،گذشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 18 افراد جان بحق ہوئے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اورنگی ٹاوٴن اور بلدیہ ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹیڈ آپریشن کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،پکڑے گئے بعض افراد کے پاس سے اسلحہ بھی ملا ہے،ٹارگیٹڈ آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری نے حصہ لیا،جنھوں نے متعدد مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے،جبکہ علاقے میں قائم ڈیروں اور مسافر خانوں پر بھی چھاپے مارے گئے،حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کاروائیاں شہر کے پرتشدد واقعات اور قتل غارت گری کے واقعات کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،رات گئے سہراب گوٹھ فلائی اور پر مسلح موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گھات لگاکر گاڑی میں سوار 2 افراد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا،زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،مقتول کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت وجاہت کے نام سے ہوئی ہے،گاڑی میں سوار افراد کا تعلق انچولی سوسائٹی سے تھا،جائے وقوعہ پر تھانہ سمن آباد اور تھانہ یوسف پلازہ کے پولیس اہلکاروں میں تھانے کی حدود کے معاملے پر تکرار بھی ہوتی رہی۔

مزید خبریں :