دنیا
01 فروری ، 2013

میکسیکو: آئل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکا،14افراد ہلاک، 80زخمی

میکسیکو: آئل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکا،14افراد ہلاک، 80زخمی

میکسیکو…میکسیکو کی سرکاری تیل کمپنی کے ہیڈکوارٹر کی عمارت میں دھماکے سے 14 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ میکسیکو کے دارالحکومت میں واقع ”پیمکس“ کمپنی کی آسمان کو چھوتی عمارت دھماکے سے لرز گئی۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق دھماکا عمارت کی نچلی منزل پر الیکٹرک روم میں گیس بھرجانے سے ہوا جس سے گراوٴنڈ فلور اور پہلی منزل کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پہلے بجلی کا بریک ڈاوٴن ہوا تھا جس کے بعد عمارت میں موجود بیشتر افراد کو پہلے ہی باہر نکال لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :