دنیا
01 فروری ، 2013

امریکا: برفباری اور پھسلن کے سبب ٹریفک حادثات،2افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکا: برفباری اور پھسلن کے سبب ٹریفک حادثات،2افراد ہلاک، متعدد زخمی

انڈیانا/مشی گن…برفباری اور پھسلن کے سبب امریکا کی ریاستوں انڈیانا اور مشی گن میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ریاست مشی گن میں ڈیٹرائٹ فری وے پر حد نظر کم ہونے کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں ایک گاڑی میں سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے اور بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریاست انڈیانا میں بھی برفباری کے باعث انٹراسٹیٹ شاہراہ پر بڑا حادثہ پیش آیا جس میں تقریبا ً 40 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :