پاکستان
01 فروری ، 2013

بلوچستان میں گورنر راج کیخلاف آج پہیہ جام ہڑتال کی جائیگی

بلوچستان میں گورنر راج کیخلاف آج پہیہ جام ہڑتال کی جائیگی

کوئٹہ… کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف جمعیت علما اسلام، بی این پی (عوامی) اور پیپلز پارٹی کے بعض ارکان سمیت سا بقہ حکومت میں شامل بعض جما عتو ں کی کال پر آج پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف آج صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑ تال کی جا ئے گی اور عام ٹرانسپورٹ کے ساتھ سا تھ ٹر ینو ں کا بھی پہیہ جام رہے گا۔ سابقہ حکو متی جما عتوں کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکم فروری کو شاہراہوں کے علاوہ ریل گاڑ یو ں پر بھی سفر سے گریز کریں اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیا ب بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بلوچستان حکومت میں شامل جماعتیں وفاقی صوبے سے گورنر راج کے خاتمے اور ان ہاؤس تبدیلی کی خواہاں ہیں۔

مزید خبریں :