01 فروری ، 2013
حیدرآباد…حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں پر اسرار جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں کوئی زلزلہ نہیں آیا۔ حیدرآباد کے علاقے پھلیلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رات گئے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ پولیس کے مطابق جھٹکے زلزلے کے معلوم ہوتے ہیں تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حیدرآباد میں کسی قسم کا زلزلہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔