Time 22 دسمبر ، 2017
پاکستان

علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا اعلان

علی رضا عابدی نے پاک سرزمین پارٹی سے اتحاد کی بناء پر ایم  کیو ایم پاکستان سے استعفیٰ دیا تھا—۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے علی رضا عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے ساتھ پریس کانفرنس کا اچھا پیغام نہیں گیا، کارکنان پی ایس پی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خوش نہیں تھے۔

فاروق ستار نے کہا کہ علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عجلت اور جذبات میں کیا، میرے لیے ضروری تھا کہ علی رضا عابدی کو موقع دوں اس لیے صرف علی رضا عابدی کے آیا ہوں۔ انہوں نے علی رضا عابدی کو اپنی ذمہ داریوں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری طرح تمام ناراض اراکین اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

یاد رہے کہ علی رضا عابدی نے گزشتہ ماہ فاروق ستار کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے دوران ہی سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم پاکستان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :