پاکستان
Time 30 اپریل ، 2024

پشاور: بارشوں کے باعث حادثات میں اب تک 17 افراد جاں بحق، رپورٹ

بارشوں میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع باجوڑ میں ہوا: پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو
بارشوں میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع باجوڑ میں ہوا: پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو

پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حادثات میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور 23 افراد زخمی ہوئے جب کہ بارشوں میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع باجوڑ میں ہوا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی وجہ سے مختلف اضلاع میں 148 مویشی بھی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 116 گھروں کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ بارشوں کے باعث تمام بند شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں :