Time 30 اپریل ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات پر مشروط حامی بھرلی

حکومت مذاکرات کے لیے کارڈ شو کرے ، سپریم کورٹ غیر جانب دار ثالث کے طور پر بیٹھے: علی محمد خان—فوٹو: فائل
حکومت مذاکرات کے لیے کارڈ شو کرے ، سپریم کورٹ غیر جانب دار ثالث کے طور پر بیٹھے: علی محمد خان—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات سے متعلق اختلافی بیانات کے بعد حکومت سے مذاکرات پر مشروط حامی بھرلی۔

 پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے کارڈ شو کرے ، سپریم کورٹ غیر جانب دار ثالث کے طور پر بیٹھے، حکومت معاملات سامنے لاتی ہے کہ ان پر بات کرسکتے ہیں تو عمران خان کے سامنے رکھیں گے ۔ 

پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر بات ہونی چاہیے ، عمران خان کی رہائی سب چیزوں سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی اور رؤف حسن نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو مینڈیٹ دیا ہوا ہے مگر فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

اس کے علاوہ امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے ، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :