Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

دوہری شہریت والے شخص کو جج تعینات کرنے پر پابندی کا آئینی ترمیمی بل جمع

ربل کے تحت دوہری شہریت کے حامل شخص کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے پرپابندی ہوگی،فوٹو: فائل
ربل کے تحت دوہری شہریت کے حامل شخص کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے پرپابندی ہوگی،فوٹو: فائل

دوہری شہریت والے شخص کو جج تعینات کرنے  پر  پابندی کا  آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کروادیا گیا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن نور عالم خان نےنجی آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا۔

بل کے تحت دوہری شہریت کے حامل شخص کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے پرپابندی ہوگی، بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

بل کے مطابق دوہری شہریت کا حامل شخص سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا جج تعینات نہیں ہوگا، دوہری شہریت والے عدالتوں کے افسران اور ملازمین  بھی تعینات نہیں ہو سکیں گے۔

بل کے متن کے مطابق جن ججز کی دوہری شہریت ہو وہ اپنے اصل ملک کے مفاد کو داؤ پر لگاتے ہیں، آئین کے تحت ججز کی ریاست سے وفاداری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :