پاکستان
27 فروری ، 2012

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، سردی کی شدت برقرار

اسلام آباد … بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن سردی اب بھی اسی طرح برقرار ہے۔سرد ہواوٴں نے تمام علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔یخ بستہ ہواوٴں نے بالائی و نشیبی علاقوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔اسکردو، استور اور گھانچھے میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔گزشتہ دنوں ہونے والی برفباری سے بند ہونے والے استور اور غذر کے کئی بالائی علاقوں کے زمینی رابطے اب تک تک کھولے نہیں جاسکے ہیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بعض علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی ہورہی ہے،تاہم چمن،پشین،لورالائی،زیارت،کان مہتر زئی سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

مزید خبریں :