01 فروری ، 2013
کراچی…کراچی میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر محکمہ داخلہ کی ہدایت پر دن 12 بجے سہ پہر 3 بجے تک موبائل فون سروسز بند د رہنے کے بعداب بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ جبکہ فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔کراچی میں ممکنہ دہشت گردی کے واقعے کے پیش نظر محکمہ داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک موبائل سروس بند کی گئی تھی۔ شہر میں موبائل فون سروسز بند ہونے کے باعث شہریوں کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ اس سے قبل اورنگی ٹاوٴن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوگیا،رات گئے سہراب گوٹھ فلائی اور موٹر سائیکل ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اس موقع پر سمن ایباد اور تھانہ یوسف پلازہ کے پولیس اہلکاروں میں تھانے کی حدود کے معاملے پر تکرار بھی ہوئی۔اورنگی ٹاوٴن اور بلدیہ ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹیڈ ایپریشن کر کے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔