پاکستان
01 فروری ، 2013

اے این پی کی ہنگو دھماکے کی مذمت ، انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر وسینٹر افراسیاب خٹک نے ہنگو دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرکزی میڈیا سیل باچاخان مرکز سے جاری بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر وسینٹر افراسیاب خٹک نے ہنگو دھماکے کی مذمت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عوام کو یرغمال بنانے کے لیے انسانیت سوز کارروائیاں کر رہے ہیں۔ لیکن حکومت اور عوام کے حوصلے ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے پست نہیں ہوں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

مزید خبریں :