01 فروری ، 2013
پشاور…پنجاب سے گندم کی سپلائی بحال ہونے کے باوجود پشاور میں عوام کو سستا آٹا نصیب نہیں ہو پا رہا ۔دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹور میں آٹے کے معیار سے عوام مطمئن نہیں ۔پنجاب سے گندم سپلائی معطل ہونے کے بعد پشاور میں فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ڈیڑھ سوروپے تک کا اضافہ ہوا۔ تاہم رسد تو بحال ہوگئی لیکن اوپن مارکیٹ میں قیمتیں زیادہ کم نہ ہوسکیں۔ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 820 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ مکس آٹے کی قیمت 790 روپے تک وصول کی جارہی ہے۔