Time 03 مئی ، 2024
پاکستان

کے پی میں رواں سال اب تک دہشتگردی کے 179 واقعات ہوئے: سی ٹی ڈی رپورٹ

جنوری میں 60، فروری 38، مارچ 33 اور اپریل میں 48 دہشتگردی کے واقعات ہوئے: سی ٹی ڈی رپورٹ/ فائل فوٹو
جنوری میں 60، فروری 38، مارچ 33 اور اپریل میں 48 دہشتگردی کے واقعات ہوئے: سی ٹی ڈی رپورٹ/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات اور کارروائیوں سے متعلق محکمہ انسداد دہشتگردی نے رپورٹ جاری کردی۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک دہشتگردی کے 179 واقعات پیش آئے اور رواں سال پولیس مقابلوں میں 91 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ پولیو ٹیموں پر بھی 10 حملے ہوئے۔

رپورٹ  میں بتایاگیا ہےکہ رواں سال دہشتگردی کے خلاف 1002 انٹیلی جنس بیس آپریشن ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں 60، فروری 38، مارچ 33 اور اپریل میں 48 دہشتگردی کے واقعات ہوئے، اسی طرح امسال فائرنگ کے تبادلوں میں 91 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جس میں فروری میں سب سے زیادہ 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ ڈی آئی خان میں 19 اور شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، ان ہلاک دہشتگردوں میں 16 انتہائی مطلوب دہشتگرد بھی شامل ہیں جب کہ ہلاک انتہائی مطلوب دہشتگردوں میں محسن قادر ،عظمت اللہ اور فرید اللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 2 خودکش جیکٹس اور 36 دستی بموں سمیت 247 کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :