01 فروری ، 2013
کراچی…با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ اسمبلی کا کل (ہفتے کو) طلب کیا گیا خصوصی اجلاس ملتوی کردیاگیا ہے۔ان ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس اب 4فروری کو صبح 10بجے ہوگا۔واضح رہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے،لہذا اس سے قبل حکومت اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے اور مذکورہ بالا اجلاس بھی اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔