پاکستان
02 فروری ، 2013

طلال بگٹی کا منورحسن سے رابطہ،بگٹیوں کے حالات سے آگا ہ کیا

طلال بگٹی کا منورحسن سے رابطہ،بگٹیوں کے حالات سے آگا ہ کیا

لاہور… امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر خان بگٹی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ جس پر سید منور حسن نے کہا ہے کہ بگٹی قبیلے کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں اور انہیں ان کے حقوق دیے جائیں۔ طلال بگٹی نے سید منورحسن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے اس واضح فیصلے کے باوجود کہ بگٹی قبیلہ کے لوگوں کو ان کے گھروں میں واپس جانے دیا جائے اور ان کے ووٹ رجسٹرکیے جائیں بگٹی قبیلے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اور بگٹیوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز بگٹی قبیلے کے چار افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ سید منورحسن نے بگٹی قبیلے کے لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایجنسیاں اور انتظامیہ حالات کو جان بوجھ کر خراب کر رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بگٹی قبیلے کے افراد کو ان کے گھروں کو جانے دیا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے انکے ووٹوں کا اندراج بھی کیا جائے۔

مزید خبریں :