02 فروری ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیس اضلاع کے ڈ پٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ کوئٹہ اور گو ا د ر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرز بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ حکومت بلوچستان نے صوبے میں بڑے پیما نے پر مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے ہیں، انتظامی امور کی انجام دہی کیلئے بعض تعیناتی کے منتظر افسران کو بھی پوسٹننگ دی گئی ہے۔ تعیناتی کے منتظرعثمان مروت کوڈائر یکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ان کے پیشرو خدائے رحیم ایجبانی کو محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمدہاشم غلزئی کو ڈپٹی کمشنر پشین جبکہ ان کے پیشرو بشیراحمدبازئی کو ڈپٹی کمشنرقلات اورڈپٹی کمشنرقلات حافظ محمدطاہر کو محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ سیدظفر علی بخاری کو ڈپٹی کمشنرجعفر آباد، ڈپٹی کمشنرگوادرسہیل الرحمن کو ڈپٹی کمشنر نصیر آباد تعینات کیا گیا،جبکہ ڈپٹی کمشنرپنجگور بالاچ عزیز اورڈپٹی کمشنر کیچ جاوید انور شاہوانی کو محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈاکٹرپرویزاحمدنوشیروانی کو ڈپٹی کمشنرگوادر تعیناتی کے منتظر ممتازعلی خان کو ڈائریکٹرفنانس گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ،ڈپٹی کمشنرخضدارعبدالمنصورکاکڑ کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈائریکٹرفنانس گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نثاراحمدبزنجو کو انکے اپنے محکمے تعیناتی کے منتظر زید بن مقصود کو ڈپٹی کمشنرلورالائی ڈپٹی کمشنرنصیرآباد محمدایاز کو ڈپٹی کمشنرخضدارجبکہ ڈپٹی کمشنرلورالائی عبدالمتین کو ڈپٹی کمشنربارکھان تعینات کیاگیاہے ۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کوہلو عبدا لصمدبلوچ کو محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ڈپٹی کمشنرجعفرآباد نصیرناصر کو ڈپٹی کمشنرپنجگور تعینات کیاگیاہے ۔ڈ پٹی سیکرٹری محکمہ محنت اورافرادی قوت عبدالحمیدابڑو کو ڈپٹی کمشنرکیچ مقررکیاگیاہے، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت و امدادی باہمی سردارخان بگٹی کو ڈپٹی کمشنرآواران جبکہ ان کے پیشرواحسان اللہ بلوچ کو محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری کابینہ محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی سیداعجازحیدر کو ڈپٹی کمشنر کوہلو ڈپٹی کمشنربارکھان ندیم طاہر کو ڈپٹی کمشنرموسیٰ خیل اور انکے پیشروعصمت اللہ کو محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔