02 فروری ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کی انتہائی خراب صورتحال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک سے فوری طورپراقدامات کرنیکامطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم رہنما مصطفٰی عزیزآبادی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردآزادانہ کارروائیاں کررہے ہیں، رحمان ملک کی لندن آمدکے بعدسے انکے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے، رحمان ملک نے بتایاکہ امن وامان کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ مصطفیٰ عزیزآبادی کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہونے کے بیان سے عوام میں خوف وہراس پھیلا ہے، کراچی کے عوام رحمان ملک کے بیان کے بعدسے خوفزدہ ہیں۔