02 فروری ، 2013
ملتان…ملتان میں ایک گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور تین بچے جھلس گئے۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلسنے کا واقعہ ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کمرے میں رکھے چولہے سے گیس لیک ہورہی تھی، اس دوران گھر کے سربراہ عظیم نامی شخص نے ماچس جلائی تو آگ بھڑک اٹھی جس سے عظیم ، اس کی بیوی زرینہ اور تین بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ بچوں میں ایک سالہ عطا محی الدین، دو سالہ غلام محی الدین اور چار سالہ عروہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں عظیم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔