02 فروری ، 2013
ہنگو…ہنگو میں خودکش دھماکے سے جاں بحق افراد کے سوگ میں آج ضلع بھر کے تعلیمی ادارے اور بازار بند رہیں گے۔ ہنگو کے مرکزی پٹ بازار میں جامع مسجد کے باہر نمازجمعہ کے بعد خود کش دھماکا کیا گیا، دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے خلاف آج ضلع بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔