02 فروری ، 2013
لکی مروت…تحصیل سرائے نورنگ میں آرمی کالونی پرشدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل سرائے نورنگ میں آرمی کالونی پرشدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 6سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں مسلسل فائرنگ اوردھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے رات 3بجے آرمی کیمپ میں گھس کر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم شدت پسندوں کی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔