پاکستان
27 فروری ، 2012

خیبر پختونخوا میں اعلی اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء کا یوم احتجاج

پشاور… افغانستان میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف آج پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اعلی اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء یوم احتجاج منارہے ہیں۔خیبرپختونخوا میں بائیکاٹ کی کال صوبائی بار کونسل نے دی ہے جس کے تحت ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائی کا مکمل بائی کاٹ کیا جارہا ہے۔ آج پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ جس میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ سے پیدا ہونیوالی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ دوسری طرف صوبہ کی ماتحت عدالتوں میں بھی قرآن کی بے حرمتی کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے۔

مزید خبریں :