02 فروری ، 2013
لکی مروت…ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے میں12شدت پسند مارے گئے۔ حملے میں 6سیکیورٹی اہلکار شہید اور آٹھ زخمی ہوئے۔جھڑپوں کے دوران دھماکے اور قتل کے واقعے میں 12افراد بھی جاں بحق ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً تین بجے سرائے نورنگ میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پرشدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ ہوئی اوردھماکے سنے گئے۔سیکیورٹی اہلکاروں کی مدد کیلئے بنوں سے بھی اہلکار سرائے نورنگ پہنچے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاور اور بنوں کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی کالونی کے قریب ایک مکان میں دھماکے سے 10افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ شدت پسندوں نے مقامی پٹواری کے گھر میں گھس کر 2افراد کو قتل کردیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان نے آرمی کیمپ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔