02 فروری ، 2013
اسلام آباد…گلگت بلتستان اور مالاکنڈ کے کچھ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔شمالی وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش سے موسم اورسرد ہوگیا ہے۔مالاکنڈ میں چترال ،لواری ٹاپ ،گرم چشمہ سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔گلگت بلتستان میں غذر ،استور اور دیامر میں تیسرے روز بھی ہلکی برفباری ہورہی ہے۔کئی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔آزادکشمیر اور شمالی بلوچستان میں بھی موسم سرد ہے۔جبکہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔