Time 09 مئی ، 2024
پاکستان

9 مئی کے پُر تشدد احتجاج، دفاعی املاک اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے واقعات کو ایک سال مکمل

اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامیہ نے کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا مظاہروں کے خلاف کارروائی سے خبردار کردیا ہے/ فوٹر انٹرنیٹ
اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامیہ نے کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا مظاہروں کے خلاف کارروائی سے خبردار کردیا ہے/ فوٹر انٹرنیٹ

9 مئی 2023 کے پُر تشدد احتجاج، دفاعی املاک، تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے واقعات کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ 

اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور  انتظامیہ نے کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا مظاہروں کے خلاف کارروائی سے خبردار کردیا ہے۔

9 مئی کے موقع پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پیپلز پارٹی، آئی پی پی، نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ق کے اراکین بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم کنونشن سینٹرمیں تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

سانحہ 9 مئی:

9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

مزید خبریں :