02 فروری ، 2013
اسلام آباد…سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کے لئے یوسف گیلانی خود سپریم کورٹ آئے،این آر او کیس میں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر26اپریل 2012کو سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کو توہین عدالت کی سزا سنائی تھی،جس میں گیلانی کو 19جون کو وزارت عظمیٰ اور 5سال تک کسی عوامی عہدے کیلئے نا اہل قرار دیا گیا۔درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ انہوں نے پہلے بذریعہ ڈاک نظر ثانی کی درخواست بھیجی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کردرخواست مسترد کر دیا دی تھی۔اِس پر اعتراضات ختم کرکے خود درخواست جمع کرانے کے لئے سپریم کورٹ آیا،اُن کاکہنا تھاکہقانونی ماہرین سے رائے لینے کے بعدسپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے ۔گیلانی نے کہا کہ مجھے سزا انفرادی طورپر دی گئی،اسپیکرکا موقف تھا کہ میری نااہلی نہیں بنتی،میرا موقف تھا کہ صدر کو استثنیٰ حاصل ہے ،میرا فیصلہ بطور وزیراعظم تھا، سزا انفرادی طور پر ملی ،نااہلی کے فیصلے سے میرا انفرادی طور پر نقصان ہو۔میرے کیس میں اعتزاز احسن نے بھرپور کوششیں کی۔