02 فروری ، 2013
پشاور…محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 ملی میٹر اور پاڑاچنار میں 9 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رسالپور، بنوں، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بوندا باندی کا سلسلہ مزید ایک دن جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔ پشاور کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 ہے۔