پاکستان
02 فروری ، 2013

پشاور میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور…پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ حیات آباد کی حدود میں کارخانو چیک پوسٹ کے مقام پر کی گئی۔ جہاں گاڑی نمبر 579 کے خفیہ خانوں سے 70 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او تھانہ حیات آباد بشیرداد خان نے جیو نیوز کو بتایاکہ اس دوران شوکت نامی اسمگلر کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔ جس کا تعلق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود سے ہے۔ چرس پنجاب اسمگل کی جارہی تھی۔

مزید خبریں :