Time 09 مئی ، 2024
پاکستان

9 مئی کے پیچھے قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی ہے: مراد علی شاہ

ایک طرف لیڈران قوم کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف نوجوانوں کے ذہن زہر سے بھر دیے گئے: وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب/ اسکرین گریب
ایک طرف لیڈران قوم کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف نوجوانوں کے ذہن زہر سے بھر دیے گئے: وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب/ اسکرین گریب

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ9 مئی کے پیچھے قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی ہے۔

سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کو نقصان دینے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، 9 مئی کے پیچھے قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی ہے مگر جب تک ہم زندہ ہیں اس ملک کو کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف لیڈران قوم کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف نوجوانوں کے ذہن زہر سے بھر دیے گئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈران گرفتار ہوئے مگر پیپلزپارٹی نے کبھی ملک کو نقصان پہنچانےکی کوشش نہیں کی، محترمہ بینظیر بھٹو کوشہید کیاگیا تو صدر آصف زرداری نے پاکستان کھپےکانعرہ لگایا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ شر پسندوں نے کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی، ہم سب شہدا کے وارث ہیں، 9 مئی ایک دن کی بات نہیں تھی سالوں سے یہ سلسلہ چل رہا تھا اور میں یہ سب کرنے والے شخص سے زیادہ اسے قصور وار سمجھتا ہوں جس نے یہ زہرگھولا، سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر ملک دشمن ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔

مزید خبریں :