پاکستان
02 فروری ، 2013

کراچی میں مبینہ ٹارگٹ کلر شرافی گوٹھ تھانے سے فرار

کراچی میں مبینہ ٹارگٹ کلر شرافی گوٹھ تھانے سے فرار

کراچی…گزشتہ روز پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز میں سے ایک ٹارگٹ کلر شرافی گوٹھ تھانے سے پولیس اہلکاروں کو چکما دے کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے سے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر شعبہ تفتیش کے اہلکاروں کو چکما دے کر فرار ہوگیا۔فرار ہونے والا ملزم فرار ہونے والا ملزم گزشتہ روز ملیر بار کے صدر پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ ملزم زرنواز کو پولیس نے تحقیقات کے لیے شرافی گوٹھ کے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا تھا۔ ملزم کو گزشتہ روز شرافی گوٹھ پولیس نے لانڈھی فیوچر کالونی میں کارروائی کر کے دو مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کئے تھے۔

مزید خبریں :