02 فروری ، 2013
میاں چنوں…میاں چنوں کے مجسٹریٹ چوہدری شفیق احمد شفیع نے کامران فیصل کے والد کی رضامندی کے بعد کامران فیصل کی قبرکشائی کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔آج صبح تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد کے انسپکٹر اور تفتیشی افسر مبارک مند نے میاں چنوں میں کامران فیصل کی قبر کشائی کے لئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست کی سماعت میں کامران فیصل کے والد چوہدری عبدالحمید نے کچھ تحفظات کے ساتھ قبرکشائی پر رضامندی ظاہر کردی۔ کامران فیصل کے والد کا کہنا تھا کہ قبر کشائی کے وقت قبر کی حرمت کا خیال ، لاش کے تقدس کو پامال نہیں کیا جائے اور تفتیش کے بعد نئے کفن کے ساتھ دوبارہ تدفین کی جائے۔جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے کامران فیصل کی قبرکشائی پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔دوسری طرف مقامی پولیس نے کامران فیصل کی قبر کشائی کے لئے پولیس اہل کاروں کی نفری تعینات ہے۔